ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ: 7 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

ساندہ: 7 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے 2 مرکزی ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عابد چودھری: ساندہ میں 7 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے 2 مرکزی ملزمان  کوگرفتار کر لیا گیا۔

  ترجمان پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر کیا،گرفتار ملزمان میں افضال اورعبدالرحمان عرف کالا شامل ہیں،ملزمان نے معمولی رنجش پر رفاقت ،مزمل وغیرہ اور7 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا۔

  انچارج حسن زاہد کا کہنا تھا کہ  ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی ،ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔