فاران یامین :مناواں چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران سر عام فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش پر 6 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق علاقے میں سر عام فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش پر 6 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزمان میں صغیر، سلیم، امیر، محمد صدیق وغیرہ شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 آٹو میٹک رائفلز، 2 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز ونگ کے حوالے کر دیا۔