ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلیم کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کا الزام سیاسی مخالفوں پر لگا دیا

Netanyahu, City42, Jerusalem bushfire, City42
کیپشن: نیتن یاہو خٓموش ہیں لیکن ان کے صاحبزادے نے یروشلیم کی پہاڑیوں پر بدھ کی صبح لگنے والی تباہ کن آگ کا الزام والد کے سیاسی مخالفوں پر تھوپ دیا، یہ وہ سیاسی کارکن ہیں جو گزشتہ کئی مہینوں سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لیکن ان کے احتجاج سے کبھی کوئی ""گملا تک نہیں ٹوٹا

سٹی42: اسرائیل کے پرائم منسٹر نیتن یاہو کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہیروشلیم کی پہاڑیوں پر  آج  لگی  جنگل کی آگ کے پیچھے اسرائیلی سیاست کے  بائیں بازو  کے لوگوں کا ہاتھ ہے۔


اپنی تازہ ترین اشتعال انگیز پوسٹ میں، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائیو نے ایک بے بنیاد مفروضہ پیش کیا ہے کہ یروشلیم کی پہاریوں پر آج کی بھڑکتی ہوئی آگ کے پیچھے اسرائیلی بائیں بازو کا ہاتھ ہے۔

"یہاں کچھ مشتبہ ہے،" وہ X پر لکھتا ہے۔ "کیپلانسٹ بائیں بازو کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں یوم آزادی کی تقریبات اور مشعل روشن کرنے کی تقریب کو منسوخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔"

یائیو نے نام لئے بغیر ان حکومت مخالف مظاہرین کا حوالہ دینے کی کوشش کی  جو اکثر تل ابیب کی کپلان سٹریٹ میں احتجاج کرتے رہے ہیں۔

بائیں بازو کے سیاسی مخالفوں کے ساتھ یائیو نے عرب اسرائیلی شہریوں پر بھی الزام تھوم دیا اور اپنے ایکس صفحے پر لکھا،  "میں واقعی امید کرتا ہوں کہ آتشزدگی صرف عربوں نے کی تھی، ہمارے اپنے لوگوں ک (لیفٹسٹ سیاسی کارکنوں) کے تعاون کے بغیر" ۔

اس وقت تک آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہے، حالانکہ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ یہ کسی  آتش زنی کا نتیجہ بھی ہو سکتی  ہے، جبکہ مشرقی یروشلم کے ایک رہائشی کو آج آگ لگانے کی کوشش کے شبہ میں گرفتار بھی کیا گیا۔ لیکن نیتن یاہو کے بیٹے کی اس پوسٹ میں  کی گئی الزام تراشی پر تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ  صرف بے سر و پا باتیں ہی کر سکتاہے۔