ایک شخص سر پر آئی موت سے بچ گیا ، ویڈیو وائرل

 ایک شخص سر پر آئی موت سے بچ گیا ، ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں1 شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے عقب میں مبینہ ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا آتا ہے۔ملزم نے گولیاں چلانے کی کوشش کی لیکن گولی پھنس گئی، ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی دوبارہ پستول نہ چلی تو ملزم واپس بھاگا۔

مبینہ ٹارگٹ کلر نے موٹرسائیکل اسٹارٹ کی اور بھاگ گیا۔ایس ایس ہی ویسٹ فدا جانورری کا کہنا ہے کہ جس شہری کو ٹارگٹ کیا جانا تھا وہ پہلے ایک سیاسی جماعت میں تھا، چند روز قبل ہی دوسری جماعت میں شامل ہوا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)