ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں سلمان خان ایک بار پھر دل تو نہیں دے بیٹھے؟  

Salman khan,movie,Kabhi eid kabhi devali,
کیپشن: salman khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلمان خان کی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے اداکارہ شہناز گل کو فائنل کرلیا گیا ہے، شہناز گل فلم میں آیوش شرما کے مدِمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کرنے پر شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی تاہم اب اداکارہ کے فلم میں کام کرنے کے معاوضے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

  ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کرسکتی ہیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں، وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلو میاں کا دل جیت چکی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود منتخب کرسکتی ہیں اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخیں منتخب کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔