سٹی 42 : رمضان المبارک کی برکتیں الفتح سٹورکے ساتھ ، پائن ایونیو الفتح سٹور برانچ پرماہ رمضان کی مناسبت سے قرعہ اندازی کی گئی۔
10 ہزار کی خریداری کرنے والے صارفین میں بذریعہ قرعہ اندازی انعامات تقسیم کیے گئے ۔ خوش نصیبوں کو الیکٹرک بائیک،عمرہ ٹکٹ اور دیگر قیمتی انعامات دیئے گئے۔
ہیڈ آف پرموشن اسامہ رؤف،جنرل مینجر برانچ سید زبیر علی نے انعامات دئیے ۔
الفتح سٹور کی جانب سے انعامی سکیم ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ صارفین 10 ہزار تک کی خریداری کر کے قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں گے۔