ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گرل فرینڈ کے ہاں بچے کی پیدائش، کچھ ہفتوں میں ایلون مسک کے بچوں میں دو کا اضافہ 

Elone Musk, City42, DOGE, Tesla, X
کیپشن: ایلون مسک کی شیون زیلیس اور ان کے بچوں کے ساتھ تصویر، مسک کے نئے برخودار کی تصویر ابھی سامنے نہیں آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:
 ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار اور ان کی ساتھی شیون زیلیس نے چوتھے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔
اتفاق کی بات ہے کہ ایلون مسک آج کل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کندھوں پر بیٹھ کر امریکہ کی وفاقی حکومت کے ملزموں کا سائز کم کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو " ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی"  کےنام سے ایک ادارہ کا سربراہ  بنا رکھا ہے۔ یہ ادارہ کئی ہفتوں سے وفاقی حکومت کے اداروں کے ملازموں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پرٓ ہے اور انہیں نوکریوں سے نکالنے کے بہانے تلاش کرتا رہتا ہے۔  دوسری طرف ایلون مسک اپنی فیملی کی آبادی بلاتکان بڑھاتے چلے جا رہے ہیں۔ 

 ایلون مسک الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ہیں، اسپیس ایکس اور سوشل پلیٹ فارم ایکس کے مالک ہین اور ورچوئل کرنسی کا بھی کاروبار کر رہے ہیں ۔اب وہ اس بنا پر خبروں مین ہیں کہ ان کی گرل فرینڈ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس سے ایلون مسک کے بچوں کی تعداد اب 14 ہو گئی ہے۔

 ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار اور ان کی پارٹنر شیون زیلیس نے بچے کی پیدائش کی تصدیق ایکس پر ایک پوسٹ میں  کی۔ شیون زیلیس کی اس پوسٹ کے جواب میں  پر مسک نے دل والا ایموجی پوسٹ کیا۔

اس سے قبل شیون زیلیس سے ایلون مسک کے 3 بچے تھے۔

ایلون مسک کا یہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دنیا میں آنے والا دوسرا بچہ ہے۔ 

2 ہفتے پہلے ایک انفویئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے اعلان کیا تھاکہ انہوں نے کچھ ماہ قبل ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا۔ 

واضح رہے کہ ایلون مسک اور ان کی پہلی بیوی جسٹن مسک کے 6 بچے ہوئے تھے جن میں سے ایک انتقال کرگیا جبکہ 5 زندہ ہیں۔ ایلون مسک کے کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے بھی تین بچے پیدا ہوئے ہیں۔