ویب ڈیسک: ایئرپورٹ پر اُڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، تاہم کوئی جانی نقصان ہونے سے قبل ہی پائلٹ نے مہارت کے ساتھ جہاز کی لینڈنگ کردی ۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کارگو ہوائی جہاز ساز و سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا، اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی تھی، تاہم جہاز کے پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔
خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان پہنچا ہے۔