ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرم حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی تصاویر جاری، سروں کی قیمت بھی مقرر

کرم حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی تصاویر جاری، سروں کی قیمت بھی مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سی ٹی ڈی پشاور نے کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کرتے ہوئے ان دہشتگردوں کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کردیں ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کرم میں 200 سے زیادہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں 30 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کردیں ہیں۔  دہشت گردوں کےبارے میں اطلاع دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

 محکمہ انسداد دہشتگردی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد غیرملکی آقاؤں کی ایماء پر کرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہیں، یہ دہشت گرد لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ جبکہ بچوں اور خواتین کے قتل میں بھی ملوث ہیں ۔