فاطمہ عارف:داتا دربار کے اطراف تجاوزات مافیا کا راج، ٹریفک کی روانی شدید متاثر، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ اور ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ جما لیا۔
گاڑیوں کی لمبی قطاریں معمول بن گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پیدل چلنے والوں کے لیے راستے محدود، داتا دربار کے اطراف گزرنا محال ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے باعث ایمرجنسی گاڑیوں کا گزرنا بھی مشکل ہوتا ہے ،تجاوزات کے خلاف کئی بار شکایات درج کرائی گئیں، لیکن کوئی سننے والا نہیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے اور اہم شاہراہیں کلیئر کرانے کا مطالبہ کیا۔