ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا

کراچی؛ پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسامہ ملک: کراچی میں پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا،، مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ گرینیڈ میں تین پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے ، تینوں زخمی اہلکار کو سرکاری پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جائے وقوع سے سی ٹی ڈی ، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے ،نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنےکے لیے گرینیڈ حملہ کیا۔

تھانے میں موجود کرائم سین یونٹ کی ہائی روف اور ایک کار کو گرینیڈ کے چھرے لگنے سے نقصان پہنچا ،تھانے کی بیرونی دیوار پر چھرے لگنے کے واضح نشانات موجود ہیں،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو گرینیڈ استعمال کیا گیا ہے۔