نجم سیٹھی کا 2ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ

 نجم سیٹھی کا 2ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں انتخابی عمل مکمل کر کے نہ صرف ریجنل ادارے بحال بلکہ گورننگ بورڈ بھی مکمل کر لیا جائیگا، آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈپارٹمنٹس بھی ایکشن میں ہونگے۔

انھوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کا فیصلہ ہو گا، وہاں اپنا اصولی موقف اپنایا جائے گا تاہم اس سے قبل حکومتی اداروں سے بھی مشاورت کریں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہوریوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آکرپی ایس ایل8 کے میچز میں رنگ بھر دیے، کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں، اسٹیڈیم کی گنجائش بھی بڑھانا چاہتے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلیے قریب ہی ہوٹل بنائیں گے، کراچی میں ہمارے پاس جگہ ہے، لاہور میں کمشنر سے میٹنگ ہوئی، ان سے ہوٹل کیلیے جگہ لیز پر دینے کی بات کہی ہے۔