ظہور الٰہی پیلیس ملکی سیاست کا مرکز بن گیا،وزیر اعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات

ظہور الٰہی پیلیس ملکی سیاست کا مرکز بن گیا،وزیر اعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعظم عمران خان حکومتی اتحادی چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

 وزیراعظم عمران خان ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم حکومتی اتحادی جماعت سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ حزب اختلاف کی 3 بڑی جماعتوں کے عدم اعتماد کے اعلان کے بعد چوہدری برادران حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔چوہدری برادران سے شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان عدم اعتماد پر تعاون کے لیے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔اپوزیشن قیادت اپنی ملاقاتوں میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ مانگنے کے ساتھ اپنی دیگر تجاویز بھی رکھ چکی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات تاخیر کاشکار ہوگئی ہے۔شہباز شریف نےچوہدری برادران کو اپنے گھر عشائیے کی دعوت دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی کو گھر پر عشائیے کی دعوت گزشتہ ہفتے دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت تاحال اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں شرکت کا فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر