اسرار خان: صوبائی دارالحکومت میں خودکشی کےواقعات تھم نہ سکے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق رواں سال میں اب تک 55 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کی، خودکشی کرنے والوں میں 8 خواتین اور 47 مرد شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ جنوری میں خودکشی کے 14 واقعات رپورٹ، 11 مرد، 3 خواتین جان سے گئے، فروری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 11 مرد، ایک خاتون ہلاک ہوئی، مارچ میں 6 افراد کی خودکشی، 5 مرد اور ایک خاتون نے اپنی جان گنوائی۔
ایدھی ترجمان نے بتایا کہ اپریل میں خودکشی کے 10 واقعات رپورٹ، 9 مرد، ایک خاتون جان سے گئی، مئی میں خودکشی کے 13 واقعات رپورٹ، 11 مرد، 2 خواتین نے اپنی جان لی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعات میں غربت،محبت میں ناکامی،گھریلوناچاقی ودیگرمحرکات کارفرمارہے ۔