ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ: 45 سالہ شخص نے خودکشی کر لی

ہربنس پورہ: 45 سالہ شخص نے خودکشی کر لی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ہربنس پورہ کے علاقے میں 45 سالہ شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق 45 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا،متوفی کی شناخت 45 سالہ طاہر کے نام سے ہوئی ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
 ایک اور واقعے میں داتا دربار کے علاقے بلال گنج سے 65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 
ترجمان کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، بظاہر وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کیے۔
قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔