ویب ڈیسک:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے سکردو پہنچ گئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکرودو پہنچنے پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ودیگر نے استقبال کیا۔
اس کے علاوہ پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان ودیگر پارٹی عہدیداران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے اسکردو پہنچ گئے@BBhuttoZardari pic.twitter.com/ONTH1wZcuv
— PPP (@MediaCellPPP) June 1, 2026
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔