سٹی42: پولیس کے ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے شہر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ، ملت پارک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک پتنگ باز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کو کال موصول ہوئی کہ ملت پارک کے علاقے میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر ٹیم نے فوری رسپانس دیا اور موقع پر پہنچ گئی۔
ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی،تاہم ڈولفن اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے دھر لیا۔ملزم کے قبضے سے 16 پتنگیں، ڈور کی 3 چرخیاں، 3 پنے برآمد کیے گئے ہیں۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم وسیم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔