ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خیرپور: گلشن کالونی میں یو پی ایس دھماکہ، 4 جاں بحق، 5 شدید زخمی

 خیرپور: گلشن کالونی میں یو پی ایس دھماکہ، 4 جاں بحق، 5 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقار حسین منگی:  خیرپور کے علاقے گلشن کالونی، گمبٹ میں چار روز قبل ایک گھر میں یو پی ایس کے دھماکے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 4 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔

 جاں بحق افراد کی شناخت فہیم شیخ، شایان شیخ، فاطمہ شیخکے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک اور فرد کی شناخت جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق چار دن قبل گھر میں نصب یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا تھا، واقعے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے
تمام زخمیوں کو گمس ہسپتال کے بزنس وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ 5 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
 ریسکیو ذرائع اور مقامی انتظامیہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ یو پی ایس میں دھماکے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔