دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کو کل عدالت میں طلب کرلیا

دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کو کل عدالت میں طلب کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کل پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اور شوہر جہانزیب امین کی درخواست پرسماعت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش پیش ہوئیں اورجواب داخل کرایا۔

 عدالت نے باور کرایا ریمانڈ میں توسیع کیلئے پیش نہیں کیا گیا، ایسے میں ریمانڈ کیسے ہوگیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ انہیں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔  دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کو کل عدالت میں طلب کرلیا ہے۔