کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند

 کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پشاور کےٹیچنگ ہسپتالوں میں فنڈز نہ ہونے کے باعث کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی۔

ہسپتال حکام کے مطابق اسپتالوں کو گزشتہ 6 ماہ سے کینسر کے علاج کیلئے فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں کینسر کے 8 ہزار مریض رجسٹرڈ ہیں۔ ہسپتالوں کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ کینسر کے مریضوں کو مفت سہولیات دے سکیں۔ 

دوسری جانب مشیر صحت خیبر پختو نخوا ڈاکٹر ریاض انوار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صوبے کی معاشی صورتحال کمزور ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے جس کے بعد ہسپتالوں کو فنڈز کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔