کونسے پاکستانی بغیر انٹرویو امریکا جا سکتے ہیں؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کونسے پاکستانی بغیر انٹرویو امریکا جا سکتے ہیں؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: USA Visa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویزوں کے اہل کون سے پاکستانی بغیر انٹرویوز کے امریکا جا سکتے ہیں؟ امریکی سفارت خانے نے واضح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹ پر اعلان کیا گیا کہ اسٹوڈنٹ ویزہ ، ایکسچینج، ورکنگ اور کمپنی ویزوں پر امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انٹرویوز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ مسافروں کو انٹرویو سے استثنیٰ کا مقصد ویزوں کے حصول کو آسان بنانا اور وقت پر ان کے اجرا کو یقینی بنانا ہے۔

سفارت خانے کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی قوانین کے تحت ویزوں کے اہل کچھ افراد کو ویزوں کی درخواست جمع کروانے کے بعد بھی انٹرویوز کے لیے امریکی سفارت خانے کے قونصلیٹ جنرل بلایا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں
https://ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp

مزید تفصیلات اور دیگر سوالات کے تفصیلی جوابات کے لیے بھی نیچے دی جانے والی ویب سائٹ پر جائیں
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر