ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کب ہوگی؟ جنت مرزا نے سب بتادیا

شادی کب ہوگی؟ جنت مرزا نے سب بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاکر جنت مرزاکی منگنی ہوئی یا نہیں؟ جنت مرزانےخاموشی توڑ دی۔جنت مرزانےمنگنی کی خبرکی تردید کر دی منگنی ہو گی تو سب کو بتاؤں گی۔

پاکستان کی سب سے بڑی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔ سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو  میں جنت مرزا نےمنگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب منگنی ہوگی سب کو بتاؤں گی۔  ساتھ ہی جنت مرزا نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹک ٹاک سٹارعمر بٹ سے بات پکی ہو چکی ہے، عمر بٹ اور میری فیملی شادی کے لیے رضا مند ہیں لیکن منگنی  تاحال نہیں ہوئی تاہم جلد انجام پاجائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی، جنت مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویرپر  کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی بات پکی ہوئی ہے یا منگنی؟ جس پر جنت مرزا نے جواب دیتے ہوئے صرف انگریزی کے حروف  بی پی استعمال کیے، جس کے معنی ’ بات پکی‘ کے لیے گئے اور خبریں گردش کرنے لگیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer