ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سےمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اوردکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اقدامات پرتبادلہ خیال۔
 تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل  نےملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اوردکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا،مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔
مولانا طارق جمیل نےخصوصی دعا کی کہ  اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے،دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی سکون اوراطمینان ہے، وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبودپرپوری طرح فوکس ہے۔ آج تک کسی مخالف کے ساتھ بھی انتقامی کارروائی نہیں کی،میرا اورمیری حکومت کامشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ   صوبے میں ریسکیو 1122کادائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس چلانے کی تجویززیر غور ہے،میری خواہش ہے کہ اس تجویز کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے، ایئر ایمبولینس کے شروع ہونے سے سیلاب،آتشز دگی اوردیگر قدرتی آفات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کےدوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے،حکومت علمائے کرام کی قومی اوردینی خدمات کی معترف ہے، علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردارقابل تحسین ہے۔