ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بیوروکریسی کے تین بڑے گروپ میدان میں

Grouping in bureaucracy
کیپشن: Grouping in bureaucracy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:پنجاب میں بیروکریسی کے تین بڑے گروپ میدان میں آگئے، تینوں گروپ اپنے اپنے افسران کو بہترین تقرریاں دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔
 تفصیلات کےمطابق پنجاب میں  بیوروکریسی کے تین بڑے گروپ  اپنے اپنے افسران کو بہترین تقرری دلوانے کیلئے کوشاں ہیں ،   پنجاب میں طاہرخورشید کا گروپ مضبوط ترین  ہے جس میں  سیکرٹری انرجی عامر جان اور ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری طاہر خورشید گروپ کی اہم رکن ہیں ، سیکرٹری ہاؤسنگ ظفر نصراللہ، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل اور سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود ٹی کے گروپ میں شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کا ایک ہم خیال گروپ بھی موجود ہے جس میں  سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ندیم محبوب سیکرٹری وجیہ اللہ کنڈی، سیکرٹری احسان بھٹہ، سیکرٹری لیبر احمدجاوید قاضی اورسیکرٹری سروسز صائمہ سعید  شامل ہیں۔پنجاب کی افسر شاہی میں ن لیگی افسران کا ایک الگ سے دھڑا موجود ہے جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ سنبل، سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان  شامل ہیں جبکہ کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کا تعلق طاقتور پنڈی گروپ سے ہے۔