ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونف ، زیرے اور اجوائن کے انسانی صحت پر حیران کُن مثبت اثرات

health
کیپشن: health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صحت و تندرستی ایک بیش بہا خزانہ ہے۔اسکی قدرو قیمت اس انسان سے پوچھئے  جسکے پاس صحت نہیں ہوتی وہ اسے کسی بھی قیمت پر حاصل کرنے کو  تیار رہتا ہے۔قدرت کے نظام کی اگر  پیروی نہ کی جائے تو صحت پر مضر اثرات سامنے آنے لگتے ہیں۔ صحت و تندرستی  کو قائم رکھنے کا سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ مناسب روزمرّہ روٹین کو قائم رکھا جائے۔

قدرتی اور سادہ غذاؤں نے ہمیشہ ہی سے انسانی صحت پر بے شمار مثبت فوائد مرتب کیے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا استعمال صدیوں سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ  اور علاج کے لیے کیا جا رہا ہے، چند قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے  والے فوائد پر طب اور سائنس دونوں متفق بھی ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق انسانی صحت کا براہ راست تعلق غذا سے ہوتا ہے جڑی بوٹیوں اور دیسی ادویات کے ماہرین  کے مطابق قدرت نے کچھ مصالحہ جات کے استعمال سے ناصرف خون سے مضر صحت مادوں کا صفایا  ممکن ہوتا ہے بلکہ جسمانی اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے اور سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول لیول سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

  متعدد بیماریوں،  معدے اور آنتوں کی صفائی اور چاق و چوبند رہنے کے لیے تین اجزا اجوائن، کالا زیرہ اور سونف سے بنا قہوہ صبح شام استعمال کر لیا جائے تو مندرجہ بالا سب ہی بیماریوں سے نجات ممکن ہوتی ہے بلکہ جسم پر جمی برسوں پرانی جمی چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے۔

معدے اور آنتوں سے جُڑی بیماریوں کے لیےسونف  بہترین دوا ہے، سونف کے استعمال سے تادیر بھوک نہیں لگتی ہے۔

زیرہ اور اجوائن جسم اور پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی گھلانے کے لیے بہترین اجزا ہیں، اجوائن کے استعمال سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور غذا کے ساتھ کھائی گئی اضافی چکنائی کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔