ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کے احکامات ایس ایس پی ایڈمن نے ہوا میں اُڑا دیئے

آئی جی پنجاب کے احکامات ایس ایس پی ایڈمن نے ہوا میں اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) آئی جی پنجاب عارف نواز کے تقرروتبادلے پر پابندی کے احکامات کو ایس ایس پی ایڈمن نے ہوا میں اڑا دیا، ایس ایس پی ایڈمن نے پابندی کے باوجود چار انسپکٹرز سمیت چھ اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے چند روز قبل رمضان المبارک اور عید الفطر میں کانسٹیبل سے انسپکٹر تک تبادلوں پر پابندی کا حکم نامہ جاری ہوا جبکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے برعکس 4 انسپکٹرز سمیت 6 اہلکاروں کے انویسٹی گیشن سے تبادلے کر دئیے گئے۔

 تبدیل ہونے والوں میں انسپکڑز محمد فیاض، رانا محمد اکمل، سکندر حیات، مجاہد حسین سب انسپکٹر مختار احمد اور اے ایس آئی محمد اسلم شامل ہیں جبکہ تبدیل ہونے والوں کو سکیورٹی ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer