اشرف خان: چاول کی ایکسپورٹ سے اچھی خبر سامنے آئی ہےحکومت نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت ڈی ایل ٹی ایل اسکیم کے ذریعے چاول برآمد کنندگان کو مزید 90 روز کی توسیع دے دی ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر رفیق سلیمان کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے چاول کی ایکسپورٹ 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی اسکیم کے تحت باستمی پر ڈی ایل ٹی ایل 3 فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد ،جبکہ نان باسمتی پر 9 فیصد برقرار رکھا ہے ۔
ایسوسی ایشن کے سابق صدررفیق سلیمان نےبتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے چاول کی برآمدات شدید متاثر ہوئی تھی تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جہاز دستیاب نہ ہونے اور بحری کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث برآمد کنندگان اپنے آرڈرز بروقت مکمل نہ کر سکے۔