فاران یامین: شاہ عالم مارکیٹ کے فوارہ چوک میں واقع شیٹ کی ایک دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔