ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ڈولفن سکواڈ کی ہاٹ سپاٹس پر کارروائیاں، 13 اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور: ڈولفن سکواڈ کی ہاٹ سپاٹس پر کارروائیاں، 13 اشتہاری ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر کے کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کو مطلوب ڈکیتی اور چوری کے 13 لسٹڈ عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیاں چوہنگ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں کی گئیں، جہاں 13 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد تمام افراد عادی اور مطلوب ملزمان نکلے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنہ بھی رہے ہیں۔

گرفتار افراد میں وقاص، عمران، نعیم، حنیف، یوسف، اختر حسن سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

ڈولفن سکواڈ نے تمام گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لٹن روڈ، اسلام پورہ، چوہنگ اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا.