ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹا ک صا رفین کیلئے خو شخبری۔۔

ٹک ٹا ک صا رفین کیلئے خو شخبری۔۔
کیپشن: tik tok
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز  اس کی  ویڈیوز ہیں، مگر اب کمپنی نے طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اب تک ٹک ٹاک میں ایک منٹ سے زیادہ طویل پوسٹ نہیں کی جاسکتی تھی مگر اب یہ دورانیہ 3 منٹ کا کردیا گیا ہے۔اس فیچر کی آزمائش دسمبر 2020 سے جاری تھی اور اس کا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔طویل ویڈیوز سے کریٹیرز کو وہ مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو محدود وقت کے باعث زیادہ متاثرکن نہیں ہوتا۔

 یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ 3 منٹ طویل ویڈیوز کا تجربہ کس حد تک کامیاب ہوتا ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔