ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمی ادا کا روں کو منشیات سپلائی کر نے والی خاتون بیٹوں سمیت گرفتار

فلمی ادا کا روں کو منشیات سپلائی کر نے والی خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
کیپشن: Woman arrested for supplying drugs to Bollywood actors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:      پولیس نے منشیات فروش خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا جو بالی وڈ اداکاروں کو چرس بیچا کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے ملاڈ ایسٹ سے    پولیس نے منشیات فروش خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کیا ہے جو  فلمی ادا کا روں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون کی تلاشی لینے پر اس سے دو کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ یہ خاتون گورے گائوں فلم انڈسٹری میں اپنے بیٹوں اجے اور وجے کے ساتھ مل کر اداکاروں  کو چرس بیچتی تھی۔ خاتون سے برآمد کی گئی چرس کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ لتا کا بڑا بیٹا وجے یادیو چھ ماہ قبل ریاست بہار میں 25 کلو چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ اور  اس کا چھوٹا بیٹا اجے یادیو 16 جون کو ڈھائی کلو چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ پو را ٹبر ہی چرس فروشی کر تا تھا۔