امتحان ختم ہونے کی خوشی، طلبا نے سکول کو آگ لگا دی

مصر میں سکول کو آگ لگانے کا واقعہ
کیپشن: سکول کو آگ لگانے کا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مصر میں طلباء نے امتحانات ختم ہونے کے بعد اپنے ہی ا سکول میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں  ٹیکنیکل اسکول  جل کر تباہ ہوگیا، دوسری طرف وزارت تعلیم نے  تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکول کو آگ لگانے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الغربیہ گورنری کے المحلہ الکبرا میں ورکرز ’سٹی اسکول میں ڈپلومہ ہولڈر طلباء نے امتحان مکمل کرنے کے بعد اسکول کو آگ لگادی اور اس میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو تباہ کردیا۔۔۔ اطلاع ملنے پرفائر بریگیڈ نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا اور آگ پھیلنے سے قبل اس پر قابوپا لیا گیا۔حکام اس وقت اسکول اور آس پاس کی عمارتوں میں نصب نگرانی کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے آگ لگانے میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

مصر کے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد مجاہد نے  بتایا ہے کہ  وزارت اس وقت واقعے کے حالات اور طالب علموں کے محرکات کوبے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث طلبا کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔