ویب ڈیسک: بھارت کے صوبہ گجرات ضلع پنچ محل میں پولیس نے ایک شخص کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو بھوتوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک شخص نے تھانہ جمبھوگوڈا میں درخواست دی تھی کہ بھوت اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اپنے کھیت میں کام نہیں کرنے دے رہے۔
پولیس کے مطابق ایک انتہائی خوفزدہ شخص رپورٹ درج کروانے آیا اور اپنی جان بچانے کے لئے پولیس اہلکاروں سے التجا کرنا شروع کردی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس شخص کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔
جب پولیس نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے رابطہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس شخص کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے اور آخری 10 دن میں اس نے کوئی دوا نہیں لی ہے، پولیس اہلکاروں نے اہل خانہ سے درخواست کی کہ وہ اس شخص کی بہتر دیکھ بھال کرے تاکہ وہ غیرضروری طور پر دوسری بار پولیس سے رجوع نہ کرے۔