حج سے متعلق آپریشنل  پلان ؟اہم خبر آ گئی

hajj file photo
کیپشن: hajj file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حرمین شریف  کی انتظامیہ نے  رواں سال حج کے لیے آپریشنل پلان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں  برس  10ہزار کارکنان عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے جبکہ وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ 10 زبانوں میں دیا جائے گا ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں۔

 دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے غلاف کو  3 میٹر تک اوپر کردیا۔ذرائع کے مطابق حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جا تا ہے۔ سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگادیا گیا ہے، اس کام کو کِسوہ فیکٹری کے 50 سے زائد ماہرین نے انجام دیا۔