پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا لائحہ عمل تیار کرلیا

PHF
کیپشن: PHF
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا لائحہ عمل تیار، چیئرمین پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی جانچ کریں گے، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی جانچ ماہانہ بنیادوں پر ہوگی، ٹاپ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کریں گے۔

 سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو بالحاظ پرفارمنس اے، بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائے گا، اے کیٹیگری کھلاڑی کو پچاس ہزار، بی کیٹیگری کو 40 ہزار اور سی کیٹیگری کو 30 ہزار روپے ملیں گے، کھلاڑیوں کی ماہانہ فزیکل فٹنس اور سکلز لیول کو مانیٹر کیا جائے گا۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید پرماہ 3 روز کے اندر سفارشات پی ایچ ایف کو بھجوائیں گے، سینٹرل کنٹیکٹ کی حتمی منظوری صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر دیں گے۔

 پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے پی ایچ ایف پلیئرز پول کے ٹاپ 30 سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا، ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا جائے گا، ہرماہ کھلاڑیوں کے ویڈیوسیشنز سمیت آئیندہ ٹریننگ پروگرام جاری کئے جائیں گے۔

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر نے ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کوآرٹرز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

اولمپین منظور جونیئر نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے قومی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا عمل شروع کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ کو تمام تر اختیارات سونپے گئے ہیں۔

دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شمار، 1984لاس اینجلس اولمپکس کے فاتح کپتان منظور جونیئر نے مزید کہا کہ ہر ماہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی جانچ کی جائے گی اور معاونت کے لئے ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید بھی ہمراہ ہونگے۔ کھلاڑیوں کی جانچ کے لئے فزیکل فٹنس ٹیسٹ، کھیل کی مہارتوں پر عبور کے ٹیسٹ، کھلاڑی کی کھیل میں کارکردگی کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ 

چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم ہر ماہ تین روز کے اندر ان سفارشات کو مرتب کرکے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھجوائیں گے جس کی حتمی منظوری صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر دیں گے۔

 ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا، جس میں کیٹیگری اے کو پچاس ہزار، کیٹیگری بی کو چالیس ہزار جبکہ کیٹیگری سی کو تیس ہزار روپے ملیں گے۔

ابتدائی طور پر پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ 20 ٹاپ کھلاڑیوں کو آفر کیا جائے گا،اس سلسلہ میں پی ایچ ایف پلیئرز پول میں سے ٹاپ 30  سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو انکی صلاحیتوں کی جانچ کے لئے بلوایا جائے گا۔ کھیل کی مہارتوں اور فزیکل فٹنس پر مشتمل کھلاڑیوں کے پرفارمنس سینشنز کی جانچ کے ساتھ ساتھ ویڈیو سیشن بھی کرائے جائینگے اور اگلے ماہ کے لئے ٹارگٹ اسائنمنٹ بھی دی جائے گی۔

 1994 سڈنی ورلڈ کپ چیمپین، ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس سرٹیفائیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کا معیار انکی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری کا فیصلہ کرے گا، کھلاڑیوں کی جانچ ہر ماہ کی جائے گی اور پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ میں صرف کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer