سٹی 42: سال 2026ء کا پہلا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج کر لیا گیا
مقدمہ اسلحہ کی نماٸش کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم احسان کے خلاف درج کیا گیا ۔گرفتار ملزم سے پستول اور گولیاں برآمد، تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا ۔
بروقت کارروائی پر ایس پی کینٹ اخلاق اللّٰہ تارڑ نے ایس ایچ او باغبانپورہ، پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
سال 2025ء کا آخری مقدمہ تھانہ بھاٹی گیٹ میں درج کر لیا گیا
مقدمہ سب انسپکٹر خالد جاوید کی مدعیت میں خاتون منشیات فروش صائمہ بی بی کے خلاف درج کیا گیا ۔گرفتار ملزمہ سے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر 80 بوتل شراب برآمد ہوئی۔ملزمہ نے دیسی شراب ولایتی بوتلوں میں بھر کر مہنگے داموں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی،ایس پی سٹی بلال احمد کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او زین عباس، پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔