گجرپورہ: دیور نے فائرنگ کر کے بھابھی کو قتل کر دیا

گجرپورہ: دیور نے فائرنگ کر کے بھابھی کو قتل کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)گجرپورہ میں افسوسناک واقعہ، دیور نے فائرنگ کر کے بھابھی کو قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر منیر نے رخسانہ کو قتل کیا۔ملزم منیر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔

 پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش  شروع کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ معاشرے میں عدم مساوات،عدم برداشت ،جزاء وسزاکاعمل سست اوراسلحہ کی فراوانی کے باعث جرائم خصوصاً قتل وغارت کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

قتل کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے پولیس کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔