لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا

لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا، سسٹم پر نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے شہر سمیت مضافات کے علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی طلب دو ہزار چار سو پچاس میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی ایک ہزار پانچ سو پچاس میگاواٹ کی جا رہی ہے، اس طرح طلب و رسد میں نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے مضافات میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول نافذالعمل کیا ہے جبکہ شہر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے تک کیا گیا، لیسکو کے الیون کے وی فیڈرز کی بجائے گرڈ سٹیشنز کو بند کر کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،واضح رہے کہ گڈوپار پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے سسٹم پر بجلی کی قلت ہے۔