ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں متعدد تھڑے اور شیڈز مسمار

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں متعدد تھڑے اور شیڈز مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) نشتر زون انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، ٹاؤن شپ میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد تھڑے اور شیڈز مسمار کردیے۔

آپریشن زونل آفیسر ریگولیشن صغیر بھٹی کی ہدایت پر کیا گیا۔ ٹاؤن شپ 6 بلاک میں دوران کارروائی رہائشی علاقوں میں قائم کیے گئے 70 تھڑے اور 15 شیڈز مسمار کر دیے گئے۔

 آپریشن میں ریگولیشن انسپکٹر عبدالقادر سمیت انفورسمنٹ کے عملے نے بھی حصہ لیا، زیڈ او آر صغیر احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer