سکھ چین سٹاپ ٹرک کی ٹکر سے حاملہ خاتون جا بحق،ڈرائیور گرفتار

 سکھ چین سٹاپ ٹرک کی ٹکر سے حاملہ خاتون جا بحق،ڈرائیور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان صفدر) حاملہ خاتون شمائلہ سہیل ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق،ڈرائیور کو باغبان پورہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئے والا روڈ نزد پاکستان منٹ کی رہائشی تین بچوں کی ماں شمائلہ سہیل کام سے سوئے والا روڈ پر جارہی تھی۔اچانک ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔جس کے باعث حاملہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ خاتون کے اہل خانہ نے غم و غصے کا اظہار کیا۔مرحوم کے شوہر سہیل کا کہنا تھا کہ سڑک پر بھاری ٹریفک کو نہ روکنے اور شادی ہالز کی غیر قانونی پارکنگ سے آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتاہے۔ حکومت اور ٹریفک پولیس کی لاپروہی کی وجہ سے ان کے تین بچوں سے ماں کی ممتا چھن گئی۔

مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔