ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں: کم سن بچہ مین ہول میں جاگرا، اہلِ علاقہ نے بچا لیا

مناواں: کم سن بچہ مین ہول میں جاگرا، اہلِ علاقہ نے بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : مناواں کے علاقہ میں کم سن بچہ مین ہول میں گر گیا، تاہم علاقہ مکینوں کی بروقت مدد سے بچہ محفوظ رہا۔ 

سٹی 42 نے واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس کے مطابق واقعہ ہفتہ کی صبح 11 بجے کے قریب پی ایم سی سٹاپ کے قریب پیش آیا۔ سی سی ٹی وی میں گلی میں کھڑا پانی نظر آتا ہے، ایک راہ گیر بچہ پانی سے گزرتے ہوئے مین ہول میں گر جاتا ہے، اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے نکالتے دکھائی دیتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کی بروقت مدد سے بچہ محفوظ رہا۔