ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،یو اے ای کا اعلان

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،یو اے ای کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، یو اے ای نے فروری 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گیا ہے، پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.45 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو جنوری میں 2.53 درہم فی لیٹر تھی۔

  پیٹرول سپیشل 95 اب سستا ہو کر 2.33 درہم فی لیٹر ہو گیا ہے، جنوری میں 2.42 درہم فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، ای پلس 91 کے نئے نرخ 2.26 فی لیٹر ہو گئے ہیں جو گزشتہ ماہ 2.34 درہم فی لیٹر تھے، ڈیزل کی نئی قیمت 2.52 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

  دوسری جانب پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔