22 سالہ لڑکی نے سہیلیوں پر فائر کھول دیا

 22 سالہ لڑکی نے سہیلیوں پر فائر کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیصل آبادکےعلاقے ساہیانوالہ میں بائیس سالہ نبیلہ نے سہیلیوں پرفائرکھول دیا۔شکراکی فائرنگ سےبائیس سالہ مقدس جاں بحق جبکہ اس کی بھتیجی زخمی ہوگئی، ملزمہ نے زہریلی گولیاں کھالیں اوراسپتال میں دم توڑ گئی۔

لڑکی کےہاتھوں قتل کا واقعہ ساہیانوالہ کے علاقے لاہوریاں میں پیش آیا،جہاں سہیلی کے بھائی نے گھر آنے سے روکا تو بائیس سالہ نبیلہ مشتعل ہوگئی، ہمسائے کی چھت پرچڑھ کر اس نےسہیلی کے گھرپرفائرنگ کردی،جسکی زد میں آکر بائیس سالہ مقدس موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی بھتیجی شازیہ زخمی ہوگئی،ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اکٹھےہوگئے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری جبکہ زخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا،،پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کیلئےچھاپوں کا سلسلہ شروع کیا تو نبیلہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کو پیش کردیا، پولیس نے اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑگئی۔
افسوسناک واقعہ پر گاؤں بھر کی فضا سوگوار ہوگئی،،پولیس کا کہناہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer