(عرفان ملک) پولیس نے نرس شاکرہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ایف آئی ار کے مطابق اغوا کار پولیس اہلکار کا بھائی ہے جو مدعی مقدمہ کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔
تھانہ شادمان میں درج ہونے والی ایف آئی ار کے مطابق مغویہ شاکرہ کو رشتے سے انکار پر پولیس اہلکار کے بھائی نے اغوا کیا۔ ورثا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ملزم وہاب پولیس اہلکار وقاص کا بھائی ہے جو پی سی فاروق آباد میں تعینات ہے اور لڑکیوں کو بلیک میل کرتا ہے۔ ملزم نے اس سے پہلے بھی ایک نرس سے شادی رچا رکھی تھی، جس کی وجہ سے اسے رشتہ نہ دیا گیا جس کی وجہ سے ملزمان نے بچی کو اغوا کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جلد مغویہ کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔