(فہد علی) گرین ٹاؤن کے علاقے میں دن دیہاڑے فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کا رہائشی مقتول مدثر گجر صبح سویرے بازار میں ناشتہ لینے گیا تھا۔ مین بازار میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی کی جارہی ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔