آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، انتخابات کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے

آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، انتخابات کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: سابق صدر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ آصف زرداری کا لاہور میں تین روز تک قیام متوقع ہے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ سے لاہور پہنچے ہیں۔ آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ آصف علی زرداری کل پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔ان کا لاہور میں تین دن تک قیام متوقع ہے۔ لاہور میں قیام کے دوران آصف علی زرداری انتخابات کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنما آصف زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔