روس کیساتھ سستا تیل خریدنے کیلئے پاکستان کے مذاکرات جاری

روس کیساتھ سستا تیل خریدنے کیلئے پاکستان کے مذاکرات جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی حکام کے ساتھ خام تیل کی مقدار، قیمت اور روٹ سے متعلق بات ہوئی ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد روسی حکام سے مذاکرات کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے کے لیے دباؤ ہے۔