وکلاء کیلئے بڑی خوشخبری

وکلاء کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی جانب سے وکلاء کیلئے بڑی خوشخبری مل گئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے وکلاء کو ججز کی طرز پر ویڈیولنک کے ذریعے ٹریننگ دلوانے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے منظوری دیدی ۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کو ویڈیو لنک کے ذریعے جلد ٹریننگ کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ وکلاء نےٹریننگ دلوانے کا منصوبے کو خوش آئند قراردیا ہے ۔تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے وکلاء کے لئے  تربیتی کورسز کا آغاز ہوگا ۔

تربیتی کو رس سے قبل وکلاء کو رجسٹریشن کرانا ہوگی۔بار عہدیداروں نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کے فیصلےکو خوش آئندقراردیا ہے ۔ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چودھری نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی کے ذریعے ٹریننگ سے وکلاء کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوگا ۔سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ وکلا کی ٹریننگ کیلئے کسی ادارے کی ایک عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer