ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا میں گھریلو تنازع، 16 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

فیکٹری ایریا میں گھریلو تنازع، 16 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں گھریلو تنازع کے باعث 16 سالہ نوجوان مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق علی نامی نوجوان نے مبینہ طور پر چوہے مار گولیاں کھائیں، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ایدھی ترجمان نے بتایا کہ متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔