ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موٹر سائیکل ، کار اور کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں کمی

لاہور میں موٹر سائیکل ، کار اور کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، کار اور کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ۔ 
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی جبکہ کار چھیننے کی وارداتیں 40 فیصد، کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں 66 فیصد کم ہوئیں ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 301 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، رواں سال موٹر سائیکل چھیننے کے مجموعی طور پر 74 مقدمات درج کئے گئے، سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 5 کاریں اسلحےکی نوک پر چھینی گئیں،  پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں کار چھیننے کے 3 مقدمات کا اندراج ہوا،سال 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 9 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں،رواں سال کے دوران کمرشل گاڑیاں چھیننے کی 3 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔